ماسكو: مسلمان خواتين كے بين الاقوامی اجتماع كا ميزبان

IQNA

ماسكو: مسلمان خواتين كے بين الاقوامی اجتماع كا ميزبان

سياسی سماجی گروپ: مسلمانوں كے مذہبی امور كے روسی ادارے نے اعلان كيا ہے كہ ماسكو میں ۲۶ مئی كو مسلمان خواتیں كا بين الاقوامی اجتماع منعقد ہو گا
ايران قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كی رپورٹ كے مطابق یہ اجتماع روس كے ايك علمی تعليمی مركز ﴿الوسطیہ﴾ كے تعاون سے منعقد ہوگا۔ اسی طرح روس كی مسلم خواتين تنظيم نے اپنی ويب سائٹ ﴿Womansoul.ru﴾ پر اعلان كيا ہے كہ مسلم خواتين كا یہ اجتماع ریٹز كالٹن ﴿Ritz. Carlton﴾ ہوٹل میں منعقد ہو گا ۔
مسلمانوں كے مذہبی امور كے روسی ادارے نے مزيد كہا اس اجتماع میں شركت كی دعوت عام دی گئی ہے اور اس اجتماع میں مسلم خواتين كے مسائل كے بارے میں علماء خطاب كریں گے ۔

1012999