ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كی رپوٹ كے مطابق جمہوری داغستان كے دارالحكومت ﴿ماخاچ قلعہ﴾ میں اسلامی الھيات انسٹی ٹيوٹ اور بیں الاقوامی روابط كے ادارے كے تعاون سے ايك كانفرس ۱۸ مئی كو منعقد ہوئی جس میں مسلمان طلباء نے دوسرے ممالك میں امن اور سلامتی كے قيام میں روسی كردار كا جائزہ ليا اس كانفرنس میں اسلامی الھيات انسٹی ٹيوٹ ،بين الاقوامی روابط داغستان ، حكومتی يونيورسٹی، ٹيچرايجوكيشن يونيورسٹی ، سنٹ پیٹرسبرگ اوپن يونيورسٹی ، اسلامك يونيورسٹی كزان وغيرہ كے اساتيد اور سكالرز نے شركت كی اس كانفرنس میں بیں الاقوامی نظام میں روسی كردار پر بحث و تمحيص كی گئی ۔
1012580