ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق تھائی لينڈ میں اسلامی جمہوریہ ايران كے كلچرل سنٹر كے ڈائريكٹر مصطفی نجاريان زادہ نے اپنی تقرير "عالمی سطح پر عورت كا كردار امام خمينی اور رہبر معظم كی نگاہ میں" كے موضوع پر خطاب كرتے ہوئے كہا كسی زمانہ میں عرب سرزمين پر عورت كے وجود كو باعث شرم اور ذلت سمجھا جاتا تھا، خدا وندعالم نے اسی قوم میں اپنے بہترين اور آخری نبی (ص)كو بیٹی عطا كی كہ اسی كے ذريعہ نسل كو جاری ركھا كہ قرآن اس كو "خير كثير" سے ياد كرتا ہے۔
انہوں نے مزيد كہا موجودہ دور میں امام خمينی نے بھی عورت كے مقام كو بلند قرار ديا ۔ انہوں نے كہا عورت كا كردار اسلامی معاشرہ میں حساس ہے اور عورتیں مردوں كے مقابلہ میں اسلامی تحريكوں میں زيادہ سرگرم ہوتی ہیں۔
واضح رہے كہ اس سيمينار میں "عورت كا كردار عالمی سطح پر ترقی میں عورت كا كردار" كے موضوع پر گول ميز كانفرنس بھی منعقد ہوئی جس میں مختلف يونيورسٹيز كے پروفيسرز اور ڈائريكٹرز نے شركت كی۔
1014778