ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) كے شعبہ جنوب مشرقی ايشيا كی رپورٹ كےمطابق ، گزشتہ روز ۲۳مئی كو ملائيشيا كی "البخاری" يونيورسٹی نے اعلان كيا ہے كہ يونيورسٹی نے تھائی لينڈ سے تعلق ركھنے والے ۱۰ مسلمان طلباء كو سكالرشپ دينے كا فيصلہ كيا ہے لہذا خواہشمند حضرات اس بين الاقوامی يونيورسٹی میں داخلے كے لیے لازمی اقدامات انجام دیں ۔
رپورٹ كے مطابق ، يونيورسٹی میں داخلے كے خواہشمند حضرات ويب سائیٹ " Http://www.aiu.edu.my" كے ذريعے اپنے ناموں كا انداراج يا اس ماہ كے آخر تك اپنے كاغذات مذكورہ ويب سائیٹ پر ارسال كریں ۔
قابل ذكر ہے كہ ملائيشيا نے ہميشہ سے تعليمی اور سماجی ميدانوں میں اپنے ہمسائیہ مسلمان ممالك خصوصا تھائی لينڈ كی مدد كی ہے اور ہر سال يونيورسٹی اور مختلف مراكز كی جانب سے تھائی طلباء كو سكالر شپ بھی دی جاتی ہے ۔
1014899