چواشستان اور تركی كے درميان مذہبی تعاون كا جائزہ

IQNA

چواشستان اور تركی كے درميان مذہبی تعاون كا جائزہ

سياسی و سماجی گروپ : ۲۰ مئی كو چواشستان كے دارالحكومت "چاباق" میں واقع دينی مدرسے "گلستان" میں تركی اور چواشستان كے درميان مذہبی تعاون كا جائزہ ليا گيا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) كے شعبہ "يورپ" كی رپورٹ كے مطابق تركی كے مفتی "رحيمی ياران" كے دورہ چواشستان كے دوران تركی اور چواشستان كے درميان مذہبی تعاون پر بحث و تمحيص كی گئی ہے ۔
مسلمانوں كے امور كی نگرانی كرنے والے ادارے كے شعبہ اطلاعات نے اعلان كيا ہے كہ چواشستان كا سفر كرنے والے استنبول كے مفتی "رحيمی ياران" اور تركی كی نيشنل يونيورسٹی سے وابستہ الہيات و معارف اسلامی كالج كے سربراہ اور چواشستان ، موسكو اور رشين فیڈريشن كے مركزی علاقوں كے مفتی "البرٹ كارگان اف" كے درميان ملاقات كے دوران دوطرفہ تعاون كا جائزہ ليا گيا ہے ۔
قابل ذكر ہے كہ ملاقات كے دوران ترك سفير كے مشير برائے مذہبی امور بھی موجود تھے جبكہ ترك مہمان اوران كے ہمراہ آئے وفد نے چواشستان كی جامع مسجد كا دورہ اور اس ملك كے اسلامی اداروں كے بارے میں تفصيلی آگاہی حاصل كی ہے ۔
1015275