جنوبی قزاقستان كی سب سے بڑی جامع مسجد كا افتتاح

IQNA

جنوبی قزاقستان كی سب سے بڑی جامع مسجد كا افتتاح

سياسی اور سماجی گروپ : قزاقستان كے جنوبی شہر "اوش" میں "سليمان طاق" كے نام سے سب سے بڑی جامع مسجد كا افتتاح كچھ دنوں تك كر ديا جائے گا ۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كے شعبہ "مركزی ايشيا " كی رپورٹ كے مطابق ، گزشتہ روز ۲۲ مئی كو اس نئی مسجد كے خطيب اور امام جماعت "عبيد اللہ سری بايف" نے صحافيوں كے ساتھ گفتگو كے دوران كہا ہے كہ مسجد "سليمان طاق" اپنی تعمير كے آخری مراحل میں ہے اور اس كی افتتاحی تقريب آئندہ كچھ دنوں میں منعقد كرنے كا فيصلہ كيا گيا ہے ۔
انہوں نےواضح كيا ہےكہ اس مسجد میں تقريبا ١۵ ہزار نمازيوں كی گنجائش ہے اور اس كی تعمير بعض اسلامی مالك اور مقامی لوگوں كی مالی امداد كے ذريعے قزاقستان كے جنوبی شہر "اوش" میں كوہ"سليمان" كے قريب جاری ہے ۔
رپورٹ كے مطابق ، مسجد كی عمارت نمازخانے ، مذہبی پروگراموں كے لیے خصوصی ہال ، لائبريری كے علاوہ كميونٹيز ہال پر مشتمل ہے اور اس كی تعميرات پر اب تك ايك ملين ڈالر سے زائد كا خرچہ آچكا ہے ۔
1015249