شمالی پاكستان میں نئی مسجد كی تعمير

IQNA

شمالی پاكستان میں نئی مسجد كی تعمير

سياسی سماجی گروپ : شمالی علاقہ جات كے شہر اسكردو میں چيراٹی انسٹی ٹيوٹ خيرالعمل كے تعاون سے ايك مسجد تعمير كی جارہی ہے ۔ جس كا نام مسجد سيدہ فاطمہ زہرا ﴿س﴾ ركھا گيا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی كی رپورٹ كے مطابق اس مسجد كا سنگ بنياد ۲۳ مئی كو ركھا گيا۔ اس تفريب میں علاقے كے ممتاز علماء اور مذہبی سكالرز اور مسلمانوں كی بڑی تعداد نے شركت كی۔
اس تقريب كی ابتداء میں ملك كے ممتاز عالم دين علامہ حسين نوری نے مسلمان معاشرے میں مسجد كی اہميت كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا؛ مسجد مسلمان معاشرے میں تعليم وتربيت كا مركز ہے، جن علاقوں میں مساجد نہیں ہیں ان میں تعليم و تربيت كی كمی ہوتی ہے ۔
1016692