ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كے شعبہ "جنوب مغربی ايشيا" كی رپورٹ كے مطابق ، شيعہ اور سنی علماء ، دانشوروں اور ماہرين كے علاوہ شہريوں كی بڑی تعداد كی موجودگی میں مغربی سازشوں اور اسلام كی كاميابی كا جائزہ ليا گياہے ۔
واضح رہے كہ سييمينار كے دوران دانشوروں اور ماہرين نے متفقہ طور پر اعلان كيا ہے كہ اب تك امريكہ میں سينكڑوں قرآنی نسخوں كو نذر آتش كيا جا چكا ہے ؛ اور حال ہی میں اس بات كا انكشاف بھی كيا گيا ہے كہ امريكی حكومت نے اپنے فوجيوں كے لیے اسلام مخالف كورسز كا انعقاد كيا ہے ۔
حاضرين نے اس موضوع كی جانب توجہ كرتے ہوئے اسلامی ممالك كے سربراہوں كو مسئلے كا راہ حل تلاش كرنے اور اسلام دشمنوں كے ساتھ سختی سے نپٹنے كا مطالبہ كيا ہے ۔
1017113