جنوبی لبنان كے يوم آزادی كی مناسبت سے برازيل میں جشن كا اہتمام

IQNA

جنوبی لبنان كے يوم آزادی كی مناسبت سے برازيل میں جشن كا اہتمام

سياسی و اجتماعی گروپ : ۲۵ مئی كو برازيل كے شہر "سائوپائولو" كی مسجد "محمد رسول اللہ (ص)" میں جنوبی لبنان كو اسرائيلی قبضے سے آزاد كرانے میں حزب اللہ كی كاميابی كی سالگرہ كے موقع پر جشن كا اہتمام كيا گيا ہے
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) كے شعبہ "يورپ" كی رپورٹ كے مطابق ، یہ جشن برازيل كے پارليمانی ركن "جميل مراد" ، سائوپائولو میں لبنان كے ہائی كمشنر "غسان عبيد" ، شام كے ہائی كمشنر "يوسف سياح" ، برازيل میں اسلامی جمہوریہ ايران كے سفير كے خصوصی نمائندے "سيد مجدی قہرمانی" ، مارونی كليسا كے بشپ "اڈگار" ، آرتھوڈاكس كليسا كے بشپ "ڈامسكيونسdamasquinos" اور شہر میں مقيم مسلمانوں كی بڑی تعداد كی موجودگی میں منقعد كيا گيا ہے ۔
جشن كا آغاز تلاوت قرآن پاك سے كيا گيا اس كے بعد جميل مراد ، يوسف صياح ، شہر سائوپائولو میں مسلمان جمعيت كے سابق صدر "سيد بلال جمعہ" ، خديجہ حمود اور مسجد "محمد رسول اللہ (ص)" كے امام جماعت "شيخ حسن برجی" نے اسرائيل كے ساتھ ۳۳ روزہ جنگ كے دوران لبنان كی مزاحمت كے بارے میں خطاب كيا ہے ۔
1018040