پاكستان؛ قرآن و اہل بيت(ع) سيمينار كا انعقاد

IQNA

پاكستان؛ قرآن و اہل بيت(ع) سيمينار كا انعقاد

سياسی و سماجی گروپ: "قرآن و اہل بيت (ع) كانفرنس مجلس وحدت مسلمين كے زير اہتمام پاكستان كے صوبہ پنجاب كے تاريخی شہر ملتان میں 26 مئی كو منعقد ہوئی۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق، قرآن و اہل بيت (ع) كانفرنس اہل تشيع اور اہل سنت كی مذہبی شخصيات، اور اس شہر كے مختلف عوامی سطح كے لوگوں كی موجودگی میں منعقد ہوئی۔ یہ كانفرنس مجلس وحدت مسلمين پاكستان كی طرف سے مسلمانوں كے درميان يكجہتی اور اتحاد پيدا كرنے كيلئے منعقد ہوئی۔
اس كانفرنس میں مجلس وحدت مسلمين كے سيكرٹری جنرل حجۃ الاسلام ناصر عباس جعفری، اور نائب سيكرٹری جنرل حجۃ الاسلام محمد امين شہيدی نے خطاب كيا۔
واضح رہے كہ یہ كانفرنسز كراچی، فيصل آباد، اسلام آباد جھنگ اور منڈی بہاوالدين میں منعقد ہوچكی ہیں اور اس ملك كے دوسرے شہروں میں اس جيسی كانفرنسز كا انعقاد جاری ركھیں گے۔
1017514