ايران كی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا ﴾ كی رپورٹ كے مطابق اصغریہ آرگنازيشن كی طرف سے ايك وركشاپ منعقد كی گئی جس كا موضوع دعا اس كی اہميت اور خصوصيات تھا ۔ اس میں بڑی تعداد میں جوانوں نے شركت كی اور مذہبی سكالزر نے اس موضوع كا جائزہ ليا ۔
ابتدا میں حجةالاسلام معشوق علی قمی نے دعا كی اہميت اور خصوصيات كا ذكر كرتے ہوئے كہا : اللہ تعالی نے فرمايا ہے ميرے جو بندے دعا كرتے ہیں اور اپنے تمام امور مجھ ہی سے طلب كرتے ہیں خدا ان كی طرف توجہ اور عنايت فرماتا ہے ۔
اس وركشاپ كے آخر میں حجة الاسلام اظہر علی پٹھان نے انسانی زندگی میں دعا كا كردار كے موضوع پر خطاب كيا۔
1017108