ہندوستان میں امام ھادی ﴿ع﴾ كی شخصيت كے مختلف پہلوؤں كو جائزہ

IQNA

ہندوستان میں امام ھادی ﴿ع﴾ كی شخصيت كے مختلف پہلوؤں كو جائزہ

سیاسی سماجی گروپ : قومی اہل سنت فورم ہندوستان كے تعاون سے ۲۸ مئی كو رياست اترپرديش كے شہر لكھنو میں ايك كانفرنس منعقد كی گئی جس میں امام ھادی﴿ع﴾ كی شخصيت كے مختلف پہلوؤں كا جائزہ ليا گيا ۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا ﴾ كی رپورٹ كے مطابق قومی اہل سنت فورم كے سر براہ مولوی شہاب الدين نے امام علی نقی ﴿ع﴾ كی شخصيت كے علمی واخلاقی پہلوؤں پر گفتگو كرتے ہوئے اس امام معصوم﴿ع﴾ كی زندگی كو تمام مسلمانوں كے لیے اسوہ حسنہ قرار ديا ۔
مولوی شہاب الدیں نے امام علی نقی ھادی ﴿ع﴾ كی حديث ذكر كی جس میں امام فرماتے ہیں نعمت پر شكر كرنا خود نعمت سے بہتر ہے كيونكہ نعمت اس فانی دنيا كا سازوسامان ہے ليكن شكر آخرت كی باقی نعمت ہے ۔
اس كانفرنس سے شاہ فيصل ،شاہ كليم اللہ، صلاح الدين اور منہاج علی جيسے ہندوستان كے مذہبی علماء نے خطاب كيا اور امام علی نقی الھادی ﴿ع﴾ كی سيرت اور اخلاقی فضائل كو بيان كيا۔ آخر میں ذاكرين نے مدحیہ ثرائی میں امام كے فضائل كو پيش كيا۔
1018603