ماڈاگاسكر میں امير المومنين امام علی ﴿ع﴾ كی شخصيت كے مختلف پہلوؤں كا جائزہ

IQNA

ماڈاگاسكر میں امير المومنين امام علی ﴿ع﴾ كی شخصيت كے مختلف پہلوؤں كا جائزہ

سياسی وسماجی گروپ : ماڈاگاسكر كے دارالحكومت تاتاناريو ﴿tanataryv﴾ میں ۴جون كو اميرالمومنين امام علی ﴿ع﴾ كی ولادت باسعادت كے موقع پر ايك كانفرنس منعقد كی جارہی ہے جس كا عنوان ﴿رجبیہ ﴾ اور یہ رسول اكرم سنٹر میں ہوگی ۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ سے ماڈاگاسكر میں جامعة المصطفی انڑنيشنل يونيورسٹی كے نمائندے اسماعيل پيرنيا نے گفتگو كرتے ہوئے كہا:اميرالمومنين كی شخصيت كے مختلف پہلوؤں كا جائزہ لينے كے لیے امام صادق دينی مدارس كے زيراہتمام یہ كانفرنس منعقد ہو گی شيعہ كميونٹی كے علاوہ دينی طلاب كی كثير تعداد شركت كرے گی ۔
انہوں نے مزيد كہا یہ كانفرنس مقامی وقت كے مطابق صبح ۹ بجے شروع ہوگی اور نماز ظہر تك جاری رہے گی۔
انہوں نے كہا اس میں دينی مدارس امام صادق كے ممتاز استاد شيخ سالم علی يوسف اور رسول اكرم سنٹر كے استاد شيخ رجال ناتوفا خطاب كریں گے ۔
1020345