تھائی لينڈ؛ "امام خمينی كے علمی ورثہ سے اسلامی بيداری تك" سيمينار كا انعقاد

IQNA

تھائی لينڈ؛ "امام خمينی كے علمی ورثہ سے اسلامی بيداری تك" سيمينار كا انعقاد

سياسی و سماجی گروپ: یہ "امام خمينی(رہ) كے علمی ورثہ سے اسلامی بيداری تك" سيمينار، ايران كے ثقافتی كلچرل سنٹر ، تھائی لينڈ كی تنظيم "محبان ولايت فقیہ"اور بينكاك كی يونيورسٹی كے اورنٹيل كالج كے اسلامی سنٹر كے زير اہتمام 3 جون كو منعقد ہورہی ہے۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق یہ سيمينار كہ جو اتوار 3 جون كو اس يونيورسٹی كے كانفرنس ہال میں منعقد ہورہی ہے ، میں تين سو افراد شركت كریں گے ۔ یہ افراد تھائی لينڈ كی مختلف سياسی، مذہبی، مختلف اداروں كے سربراہان ، پرنسپلز، پروفيسرز، اساتذہ، دانشوراور اسكالرز ہوں گے۔
تھائی لينڈ كے شيعوں كے قائد حجۃ الاسلام سيد سليمانی حسينی ، شہر "آيوٹايا"كی يونيورسٹی كے اسلامی ڈيپارٹمنٹ كے سربراہ شريف ہادی، بينكاك يونيورسٹی كے اسلامی سنٹر كے مشير "ساراووٹ آری" اور اس ممالك كے بعض ماہرين اس سيمينار میں خطاب كریں گے اور مقالے بھی پيش كریں گے ۔
ياد رہے كہ اس سيمينار میں حضرت امام خمينی (رہ) كی زندگی اور اسلامی بيداری كے حوالے سے حاضرين كيلئے گفتگو كی جائے گی۔ اس سيمينار كے انعقاد كے موقع پر ثقافتی مصنوعات كی نمائش بھی ہوگی۔
1020311