ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق یہ سيمينار بدھ 30 مئی كو پاكستان كی سياسی، سماجی، مذہبی ، ثقافتی ، علمی اور ادبی شخصيات كی موجودگی میں ہوا،یہ سيمينار لاہور كے ہوٹل آواری میں منعقد ہوئی۔
اس سيمينار میں ايران اور انگلينڈ كی سياسی ، علمی، ادبی ، ثقافتی اور مذہبی شخصيات نے بھی شركت كی۔خطباء حضرات نے حضرت امام خمينی اور انقلاب اسلامی كا مقام تحريك بيداری اسلامی میں ، موضوعات پر تقارير كیں۔ اور كچھ پاكستانی شعراء نے حضرت امام خمينی (رہ) كی مدح میں اشعار پڑھے۔
واضح رہے كہ اس سيمينار میں حضرت امام خمينی كی تصاوير كی نمائش اور دنيا كی مختلف اردو، انگلش، فارسی، جرمنی، اور فرانسوی زبانوں میں ان كی تاليفات كی نمائش بھی تھی۔
1021051