ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق قازقستان كے صدر نور سلطان بايف نے عالمی اور روايتی مذاہب كی رہنماؤں كی چوتھی كانگريس كی افتتاحی تقريب میں تقرير كی۔ یہ كانگريس قازقستان كے دارالحكومت آستانہ میں منعقد ہوئی۔ انہوں نے نے اپنی تقرير میں كہا دين اسلام ، ہمارے ملك اور قوم كا معنوی اور روحانی ستون ہے۔
انہوں نے كہا اسلام ، انسانيت كا ثقافتی ورثہ ہے اور دنيا كے ماڈرن معاشرہ كو اسلام كے بغير تصور كرنا ممكن نہیں۔
واضح رہے كہ اس چوتھی كانگريس كا عنوان "صلح اور معاہدہ؛ انسان كا انتخاب" تھا جو بدھ 30 مئی كو قازقستان كے دارالحكومت آستانہ میں منعقد ہوئی اور جمعرات 31 مئی كو اختتام پذير ہوئی۔
1020792