ہندوستان؛ "امام خمينی كے افكار كے دنيا پر اثرات" كے عنوان سے سيمينار

IQNA

ہندوستان؛ "امام خمينی كے افكار كے دنيا پر اثرات" كے عنوان سے سيمينار

سياسی و سماجی گروپ: ہندوستان كے شہر بمبئی اور حيدر آباد میں "امام خمينی كے افكار كے دنيا پر اثرات" اسلامی بيداری كے موضوع پر امام خمينی كی 23 ویں برسی كی مناسبت سے منعقد ہو رہا ہے۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق یہ سيمينار اسلامی جمہوریہ ايران كے خانہ فرہنگ كے زير اہتمام دانشور اور جنوب ہندوستان كے مختلف علاقوں كی يونيورسٹيز كی مختلف شخصيات كی موجودگی میں، آج 2 جون كو بمبئی اور 9 جون كو حيدر آباد میں منعقد ہوگی۔
واضح رہے كہ اس سيمينار سے متعلق مقالہ نويسی كا مقابلہ بھی 21 مئی سے شروع ہوچكا ہے اور بہترين مقالوں كو كتاب كی شكل میں شائع كيا جائے گا۔
اسی طرح حضرت امام علی (ع) كی ولادت اور اسلامی جمہوریہ ايران كے بانی كی برسی كی مناسبت سے خانہ فرہنگ ايران كے زير اہتمام ايك اجلاس "امام خمينی كی نظر میں سيرہ علوی پر مذاكرہ" كے عنوان سے منعقد ہورہا ہے جس میں علماء كرام اور مذہبی اور ثقافتی شخصيات شركت كریں گی۔ یہ اجلاس 4 جون كو بمبئی شہر كی جامع مسجد كے صحن میں منعقد ہوگا۔
1021528