ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كی رپورٹ كے مطابق یہ تقريب كل ۳ جون كو مقامی وقت كے مطابق سات بجے شام ويانا میں امام علی ﴿ع﴾ مركز میں منعقد ہوگی۔جس میں اسٹريا میں مقيم ايرانيوں كے علاوہ ايرانی اداروں كے عہدہ دار اور سفارت كار بھی شركت كریں گے ۔
اس تقريب كا آغاز تلاوت قرآن كريم سے ہوگا اور اس كے بعد آسٹريا میں ايرانی سفير حسن تاجيك امام خمينی ﴿رہ﴾ كی شخصيت كے لئے سپاسنامہ پيش كریں گے ۔اس كے علاوہ امام علی مركز كے صدر حجة الاسلام منتظری بھی خطاب كریں گے اور امام خمينی ﴿رہ﴾ كی زندگی كے بارے میں ڈٓاكومنٹری بھی دكھائی جائے گی ۔
1022003