شدت پسند اسلام كی حقيقی تصوير مسخ كر رہے ہیں

IQNA

محمد باقر خرمشاد :

شدت پسند اسلام كی حقيقی تصوير مسخ كر رہے ہیں

سياسی و اجتماعی گروپ: اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن كے سربراہ نے واضح كيا : شدّت پسند دہشت گردی اور پر تشدد كاروائيوں كے ساتھ اسلام كی غير واقعی تصوير پيش كر رہے ہیں ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كے شعبہ اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن كی رپورٹ كے مطابق ، اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن كے سربراہ محمد باقر خرمشاد نے عالمی اديان كانفرنس میں شركت كے لیے اپنے دورہ قزاقستان كے ضمن میں دار الحكومت آستانہ میں اس ملك كے ادارہ امور دين كے سربراہ «غيرت لاما شريف» كے ساتھ ملاقات اور تبادلہ خيال كيا ۔
اس ملاقات میں ايرانی قونصل جنرل صابری كی موجودگی میں خرمشاد نے كہا : دونوں ممالك كے مورد تاكيد مسائل میں سے ايك دين كے نام پر شدت پسندی كرنے والوں كا راستہ روكنا ہے ۔
انہوں نے مزيد كہا : آج دنيا اور بالخصوص عالم اسلام دينی شدت پسندی كی وجہ سے بہت زيادہ نقصان اٹھا رہے ہیں چونكہ اس سے مسلمانوں كے درميان تفرقہ بڑھ رہا ہے ۔
1022395