پاكستان میں اسلامی مراكز كی خوبيوں اور خاميوں كا جائزہ

IQNA

پاكستان میں اسلامی مراكز كی خوبيوں اور خاميوں كا جائزہ

سياسی اور سماجی گروپ : پاكستان كےشہر "راولپنڈی" میں ايك نشست كےدوران اسلامی مراكز كی خوبيوں اور خاميوں كا جائزہ ليا گيا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كے شعبہ جنوب مغربی ايشيا كی رپورٹ كے مطابق ، قائد ملت جعفریہ پاكستان "علامہ ساجد علی نقوی" ، معروف اساتيد مظہر حسين ، عون ساجد نقوی ، علی نقوی ، عارف حسين كے علاوہ مذہبی ماہرين كی بڑی تعداد كی موجودگی میں پاكستان كے اسلامی مراكز میں موجود خوبيوں اورخاميوں كا جائزہ ليا گيا ہے ۔
نشست كے آغاز میں علامہ ساجد علی نقوی نے اپنے خطاب كے دوران كہا : معاشرے كی ترقی كے لیے تعليم بہت ضروری چيز ہے اسی بنياد پر نئی نسل كی تربيت كے لیے بھر پور كوشش كرنی چاہيئے ۔
اسی طرح نشست كے دوران اسلامی مراكز كی سرگرميوں اور صورتحال كا جائزہ لينے كے لیے كمیٹی تشكيل دينے كا فيصلہ كيا گيا ہے تاكہ ان تعليمی مراكز كی خوبيوں اور خاميوں كا جائزہ اور موجودہ مشكلات كا علاج اور دينی اداروں سے محروم مختلف علاقوں میں اسلامی مراكز كی تعميرات كا جلد از جلد آغاز كيا جائے ۔
1021393