سویڈن میں "امام خمينی﴿رہ﴾ اور اسلامی بيداری" كے عنوان سے كانفرنس كا انعقاد

IQNA

سویڈن میں "امام خمينی﴿رہ﴾ اور اسلامی بيداری" كے عنوان سے كانفرنس كا انعقاد

سياسی اور سماجی گروپ : ۴ جون كو اسلامی جمہوریہ ايران كے بانی رہبر كبير "امام خمينی ﴿رہ﴾" كے يوم وفات كی مناسبت سے سویڈن كے دارالحكومت "اسٹكلھم" میں "امام خمينی ﴿رہ﴾ اور اسلامی بيداری" كے عنوان سے كنفرنس منعقد كی گئی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كے شعبہ " اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن " كی رپورٹ كے مطابق ، یہ كانفرنس اسلامی جمہوریہ ايران كے كلچرل سينٹر كی كوششوں ، مذہبی اور تعليمی شعبوں سے وابستہ ممتاز شخصيات ، سویڈن میں مقيم مسلمان اور ايرانی باشندوں كے ساتھ ساتھ امام خمينی ﴿رہ﴾ كے چاہنے والوں كی شركت كے ہمراہ منعقد كی گئی ہے ۔
قابل ذكر ہے كہ كانفرنس "امام خمينی ﴿رہ﴾ اور اسلامی بيداری" ۳ جون كو ايرانی كلچرل سينٹر میں منعقد كی گئی ہے ۔
1022380