ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كے شعبہ " يورپ " كی رپورٹ كے مطابق ، مذكورہ مقابلہ صوبائی محمكہ برائے مذہبی امور كی كوششوں اور اسلامی مبانی پر مشتمل كورسز میں شركت كرنے والے طلباء جن میں سے زيادہ تر بچے اور نوجوان ہیں ، كی شركت كے ہمراہ منعقد كيا گيا ہے ۔
رپورٹ كے مطابق ، "میں اسلام كی تعليم حاصل كرتا ہوں" مقابلے كو بچوں اور نوجوانوں كے علاوہ معاشرے كے ديگر طبقوں كو اسلامی علوم كی جانب بيشتررغبت دلانے اور اسلام و مسلمين سے معلومات فراہم كرنے كے لیے منعقد كيا گيا ہے ۔
قابل ذكر ہے كہ مقابلے میں ۴ سے ١۲ اور ١۲ سے ١٦ سال كی عمر كے طلباء اور طالبات نے شركت كی ہے ۔
1022252