دولت مشتركہ كے ركن ممالك كی مذہبی كونسل كی كاركردگی كا جائزہ

IQNA

دولت مشتركہ كے ركن ممالك كی مذہبی كونسل كی كاركردگی كا جائزہ

سياسی اور سماجی گروپ : ١ جون كو جمہوریہ قزاقستان كے شہر "آستانہ" میں واقع "استقلال محل" میں دولت مشتركہ كے ركن ممالك كی مفتی شوری كے پروگراموں اور منصبوں پر بحث و تمحيص كی گئی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كے شعبہ "مركزی ايشيا " كی رپورٹ كے مطابق ، دولت مشتركہ كے ركن ممالك سے تعلق ركھنے والے مذہبی علماء ، رہنماؤں ، دانشوروں اور معروف شخصيات كی موجودگی میں مفتی شوری كے پروگراموں اور منصبوں كا جائزہ ليا گيا ہے ۔
واضح رہے كہ قزاقستان میں ادارہ مذہبی امور كے سربراہ "كايراٹ لاما شريف" نے رشين فیڈريشن كی مفتی شوری كے صدر "راويل غين الدين" كے ساتھ ملاقات كے دوران اگست كے مہينے میں دولت مشتركہ كے ركن ممالك كی مذہبی شوری كے بانيوں پر مشتمل مشتركہ اجلاس كی تجويز پيش كی جسے مفتی شوری كے صدر نے قبول كرليا ہے ۔
1022409