ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كے شعبہ " يورپ " كی رپورٹ كے مطابق ، خاباروفسك كی بلدیہ كےاراكين ، محمكہ فن تعميرات كے عہديداروں اوررشين فیڈريشن میں مسلمانوں كے امور كی نگرانی كے لیے قائم ادارے كے حكام كی موجودگی میں نئے اسلامی كمپليكس كے تعميراتی منصوبے كا جائزہ ليا گيا ہے ۔
واضح رہے كہ اجلاس كے دوران شركاء نے نئے اسلامی كمپليكس كی تعمير كےلیے مناسب جگہ اور احاطہ بندی پر بھی تبادلہ خيال كيا گيا ہے ۔
مسلمانوں كے امور كی نگرانی كےلیے قائم ادارے كے خصوصی نمائندے "حمزہ كازنیٹس اف" نے خيال ظاہر كيا ہے كہ اسلامی كمپليكس كی تعمير اور افتتاح كا منصوبہ ادارے سے منسلك "الفرقان" اسلامی مركز كی كوششوں سے تيار كيا گيا ہے ۔
1022110