ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كی رپورٹ كے مطابق قازقستان كے دارالحكومت آستانہ میں ايرانی كلچرل سنٹر كے افتتاح میں تقريب مذاہب كی عالمی اسمبلی كے سيكڑيری جزل آيت اللہ تسخيری، قازقستان میں اسلامی جمہوریہ ايران كے سفير صيفی كے علاوہ قازقستان كی سياسی، مذہبی اور ثقافتی شخصيات نے شركت كی۔
قازقستان میں اسلامی جمہوریہ ايران كے سفير نے اپنی گفتگو میں خوشی كا اظہار كرتے ہوئے كہا : ہم اس كلچرل سنٹر كے افتتاح كا بڑی شدت سے انتظار كر رہے تھے ،انہوں نے اس كام میں مدد كرنے پر قازقستان كی حكومت اور قازق حكام كا شكریہ ادا كيا ۔
۱۰۲۳۱۱۷