ايران كی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كی رپورٹ كے مطابق یہ سيمينار پيام ولايت انسٹی ٹيوٹ كے تعاون سے نماز عشاء كے بعد مقامی وقت كے مطابق ۱۰ بجے شروع ہوگا اس میں شہريوں كی بڑی تعداد كے علاوہ ممتاز مذہبی سكالرز شركت كریں گے ۔اس تقريب سے ممتاز عالم دين حجت الاسلام جواد نقوی امام خمينی ﴿رہ﴾ كی شخصيت كے بارے میں خطاب كریں گے ۔
ياد رہے پاكستان كی شيعہ كميونٹی امام خمينی ﴿رہ﴾ كی برسی كی مناسبت سے مختلف شہروں میں تقاريب منعقد كررہی ہے۔
۱۰۲۳۰۸۶