ماڈاگاسكر میں " امام خمينی﴿رہ﴾ كی دشمن مخالف جدوجہد اور اخلاقی كردار" كے عنوان سے سيمينار

IQNA

ماڈاگاسكر میں " امام خمينی﴿رہ﴾ كی دشمن مخالف جدوجہد اور اخلاقی كردار" كے عنوان سے سيمينار

سياسی وسماجی گروپ : جمہوریہ ايران كے بانی امام خمينی﴿رہ﴾ كی تيسویں برسی كے موقعہ پر ۳ جون كو " امام خمينی﴿رہ﴾ كی دشمن مخالف جدوجہد اور اخلاقی كردار" كے عنوان سے ايك سيمينار منعقد ہوا۔ یہ تقريب ماڈا گاسكر كے شہر مازگونہ كی مسجد الزاہر میں ہوئی۔
ايران كی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا ﴾ كی رپورٹ كے مطابق یہ سيمينار المصطفی انٹرنيشنل يونيورسٹی كے تعاون سے ہوا جس میں اس شہر كی ممتاز مذہبی اور علمی شخصيات نے شركت كی ۔
اس تقريب كا آغاز قرآن كريم كی تلاوت سے ہوا اور مقامی وقت كے مطابق ۱۰:۳۰ بجے شروع ہوئی اور نماز ظہر تك جاری رہی۔ اس تقريب سے علوم اسلامی كے استاد سيد مرتضی رضوی ، دينی مدرسہ ثقلين كے پرنسپل بدرالدين ، جمہوریہ كوموروس كے كونسلر علی خمينی وغيرہ نے امام خمينی﴿رہ﴾ كی زندگی كی دشمن مخالف جدوجہد اور اخلاقی كردار كے موضوع پر گفتگو كی ۔
۱۰۲۳۰۹۶