نائيجيريا میں "امام علی (ع) ولادت سے خلافت تك" كے عنوان سے سيمينار كا انعقاد

IQNA

نائيجيريا میں "امام علی (ع) ولادت سے خلافت تك" كے عنوان سے سيمينار كا انعقاد

سياسی و سماجی گروپ: جمہوریہ نائجيريا كے شہر "زاریہ" كے امام بارگاہ بقیۃ اللہ میں "امام علی(ع) ولادت سے خلافت تك" كے عنوان سے ايك سيمينار منعقد ہوا۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق تحريك حركت اسلامی كے رہبر شيخ ابراہيم يعقوب زكزكی كے علاوہ نائيجيريا كی شيعہ كميونٹی كے سينكڑوں لوگوں نے اس سيمينار میں شركت كی۔
سيمينار كا آغاز تلاوت قرآن كريم سے ہوا۔ شيخ ابراہيم زكزكی نے خطاب كرتے ہوئے كہا امير المومنين امام علی(ع) كی ولادت الٰہی معجزہ تھا پوری تاريخ میں كسی كيلئے ايسا معجزہ نہیں ہوا۔
انہوں نے كہا امام علی (ع)تمام اصحاب رسول سےبرتر تھے۔ لوگوں كو امام علی(ع) كی ولادت كے دن جشن منانا چاہئے اورخوشی كا اظہار كرنا چاہئے۔
1024159