ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كے شعبہ "جنوب مغربی ايشيا" كی رپورٹ كے مطابق ، تقريب كے دوران ايك شہيد كی بيوہ "چيدم توپچواغلو" نے خيال ظاہر كيا ہے كہ میں اس المناك واقعہ سے بہت زيادہ غمزدہ ہوں لہذا میں نے متعلقہ حكام كو اپنی شكايت پيش كی ہے اور اميدكرتی ہوں كہ اس مسئلے كی تحقيقات اور مجرموں كو كڑی سزا دينے كے لیے سنجيدہ اقدامات كیے جائیں گے ۔
اس تقريب كے ضمن میں شہداء كے خاندانوں اور نامہ نگاروں كے لیے "مرمرہ" نامی كشتی میں رونما ہونے والے المناك حادثے كی تصويری نمائش كا اہتمام بھی كيا گيا تھا۔
قابل ذكر ہے كہ ۲۰١۰ء میں بين الاقوامی دريائی راستوں كے ذريعے غزہ كے لیے امداد لے كر جانے والی "مرمرہ" نامی كشتی پر اسرائيل نے حملہ كيا تھا جس كے نتيجے میں متعدد ترك نژاد باشندے جاں بحق اور بہت سارے زخمی ہو گئے تھے۔
1022997