ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كے شعبہ اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن كی رپورٹ كے مطابق اسلامی جمہوریہ ايران كے لبنان میں قونصلیٹ حجت الاسلام و المسلمين سيد محمد حسين رئيس زادہ نے اسلامی انقلاب كے عظيم رہبر كی تئيسویں برسی كے موقع پر بعلبك شہر میں خطاب كرتے ہوئے كہا : ايرانی ملت نے امام كے راستے پر ثابت قدمی اختيار كر كے ملك كی ترقی اور خود مختاری كے حوالے سے انتہائی كامياب اقدامات كیے ہیں اور ہم انشاء اللہ آئندہ بھی اپنی مشكلات كو كاميابی سے برطرف كریں گے ۔
قابل ذكر ہے كہ انہوں نے ۲۰۰۸ ء میں حزب اللہ كی اسرائيل كے خلاف كاميابی كو زبردست خراج تحسين بھی پيش كيا ۔
1026015