تركی كے شہر "دياربكر" میں سب سے بڑی مسجد كی تعمير

IQNA

تركی كے شہر "دياربكر" میں سب سے بڑی مسجد كی تعمير

سياسی و سماجی گروپ: تركی كے شہر "ديار بكر" میں اس ملك كی سب سے بڑی مسجد تعمير كی جارہی ہے یہ مسجد 51 ہزار مربع میٹر زمين پر تعمير كی جارہی ہے۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق تركی كے شہر دياربكر میں اس ملك كی سب سے بڑی مسجد تعمير كی جارہی ہے اس مسجد میں 20 ہزار نمازيوں كی گنجائش ہوگی۔
یہ مسجد مدينہ منورہ میں مسجد النبی (ص) كی طرز پر تعمير كی جارہی ہے۔ واضح رہے كہ اس مسجد كی تعمير میں حكومت كا كوئی حصہ نہیں ہے، یہ مسجد شہر دياربكر كے مخير حضرات كے تعاون سے تعمير كی جارہی ہے ۔
ياد رہے كہ اس مسجد كا نام مسجد نبوی تجويز كيا گيا ہے ليكن ايك مقابلے كے ذريعہ شہر دياربكر كے شہريوں سے بھی اس مسجد كے نام كے متعلق رائے لی جائے گی۔
1026819