ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كی رپورٹ كے مطابق شمالی صربیہ كے شہر "بئوچين"میں انقلاب اسلامی كے بانی امام خمينی كی 23 ویں برسی كی مناسبت سے ايك تقريب منعقد ہوئی جس میں صربیہ میں ايرانی سفير اور كونسلر كے علاوہ صربیہ میں مقيم ايرانيوں كی بڑی تعداد نے شركت كی۔
اسلامی جمہوریہ ايران كے صربیہ میں سفير ابولقاسم دلفی نے اپنے خطاب میں كہا : امام خمينی نے ملت ايران كو دنيا میں عزت اور احترام عطا كياہے ، آج ملت میں خود اعتمادی پيدا ہوچكی ہے یہ ملت ايران ہے جس نے نظام اسلامی كا اجراء كيا اور استعماری كی غلامی كا طوق اتار ديا اور اسی كی تقليد میں آج خطے كی اقوام میں بيداری پيدا ہوچكی ہے۔
1026394