ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كی رپورٹ كے مطابق یہ وركشاپ مجلس وحدت مسلمين كے زير اہتمام منعقد ہوئی، جس میں ذاكرين اور شہريوں نے شركت كی۔ اس وركشاپ میں حجة الاسلام اصغر اصغری، محسن علی قمی، ملك اقرار حسين اور ذوالفقار علی نے ذاكرين ، ذاكروں كی ذمہ داری اور ذاكری كے طريقہ وغيرہ كے موضوعات پر خطاب كيا۔
اس وركشاپ میں مذہبی ماہرين نے كہا موجودہ حالات میں فرقہ واريت سے اجتناب كرنا چاہئے ذاكرين اور مذہبی انجمنوں كو شيعہ اور اہل سنت كے درميان وحدت كيلئے كوشش كرنی چاہئے كيونكہ دشمن شيعہ اور سنی كے درميان اختلاف ڈالنے كی كوشش كررہے ہیں۔
1026357