قزاقستان كی حلال مصنوعات غير معياری

IQNA

قزاقستان كی حلال مصنوعات غير معياری

سياسی و سماجی گروپ : قزاقستان كی حلال مصنوعات غير معياری ہیں چونكہ اس ملك كے شمال میں حلال مارک والی پروٹينی مصنوعات پر تحقيق سے سور كے گوشت کی آمیزش کا انكشاف ہوا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا)كے شعبہ سنٹرل ايشيا كی رپورٹ كے مطابق قزاقستان كی سماجی يونين "عدالت" كے سربراہ «كابيكين زاكاريان‌اف» (Kabekin Zakaryanov) نے شمالی قزاقستان میں گوشت كی مصنوعات میں سور كا گوشت مشاہدہ كرنے كی خبر دی ہے ۔
عدالت كے سربراہ نے خبرنگاروں سے خصوصی گفتگو كرتے ہوئے خيال ظاہر كيا : حلال گوشت كا لائسنس ركھنے والی گيارہ كمپنيوں كی مصنوعات كے اجزائے تركيبی میں سور كا گوشت پایا گيا ہے ۔
زاكاريان‌اف، نے آخر میں حلال لائسنس جاری كرنے والے اداروں پر كڑی تنقيد كرتے ہوئے تمام كمپنيوں كی مصنوعات كے از سر نو جائزے كی ضرورت پر بھی زور ديا ۔
1026599