روس ؛ مسلمان جوانوں كی جانب سے نشست كا انعقاد

IQNA

روس ؛ مسلمان جوانوں كی جانب سے نشست كا انعقاد

سياسی و سماجی گروپ : روسی مسلمان اور آج كی حقيقتیں كے نام سے روسی مسلمانوں كی نشست تيسری بين الاقوامی محصولات حلال نمائش ماسكو (Moscow Halal Expo 2012)، كے ضمن میں ۹ جون كو منعقد كی گئی ۔
ما كے شعبہ سنؔٹرل ايشيا كی رپورٹ كے مطابق یہ نشست ماسكو كی مقامی طلبہ تنظيموں ، روسی خواتين كی يونين ، قفقاز رشين كانگريس اور ديگر اسلامی تنظيموں كے اراكين كی موجودگی میں منعقد كی گئی ۔
اس رپورٹ كے مطابق مذكورہ اجلاس میں روسی تنظيموں اور اداروں نے ماڈرن مسلمانوں كی شہری زندگی ، نوجوانوں كے لیے روزگار كے مواقع ، حلال تجارت اور پيشے جيسے مسائل پر تبادلہ خيال كيا ۔
قابل ذكر ہے كہ اس اجلاس كے اختتام پر "۲۰۱۲ء میں ماڈرن مسلمانوں كے نظريات كيا ہونے چاہئیں ؟ " كے عنوان سے ايك تعليمی سيمينار كا بھی انعقاد كيا گيا ۔
1027157