ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كے شعبہ " اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن " كی رپورٹ كے مطابق ، كانفرنس میں قائد انقلاب كے خصوصی نمائندے آيت اللہ "بہاء الدينی" ، اسلامی جمہوریہ ايران كے قونصلر جنرل "علی عبد اللہی" ، جماعت اسلامی سندھ ڈويژن كے رہنما "معراج الہدی"، وفاقی حكومت كے سابق وزيراور جماعت اسلامی كے نمائندے "مظفر احمد ہاشمی" ، سندھ كے سابق وزير اعلٰی اور جماعت اسلامی كے صوبائی نمائندے "محمد حسين محنتی" ، كراچی میں اہل سنت كے معروف عالم دين "اصغر درس" اور ائمہ جمعہ و جماعت تنظيم كے صدر اور حوزہ علمیہ "علوم اسلامی " كے پرنسپل "شيخ حسن صلاح الدين" كے علاوہ بڑی تعداد میں ايرانی اور پاكستانی ثقافتی شخصيات نے شركت كی ہے ۔
بريلويوں كے معروف رہنما اور خطيب اصغر درس نے خطاب كے دوران خيال ظاہر كيا ہے كہ امام خمينی ﴿رہ﴾ عصر حاضر میں عالم اسلام كے عظيم ترين رہنما تھے جنہوں نے مستضعف اور مظلوم قوموں كو آزادی كا درس ديا تھا ۔
1027222