سياسی اور سماجی گروپ : آج اسلامی بيداری اور عرب ممالك میں اٹھنے والی انقلابی تحريكوں میں ايرانی قوم كے ايثار اور بہادری كے آثار اور بركات كا مشاہدہ كيا جارہا ہے ۔ تمام شعبہ ہای زندگی میں ايرانيوں كی كاميابی معاشرے كی قيادت اور لاكھوں كی تعداد میں امام شناس عوام كی موجودگی جيسے دو بنیادی اسباب کے ذریعے وقوع پزیر ہوئی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كے شعبہ " اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن " كی رپورٹ كے مطابق ، ۲ جون كو قطر میں اسلامی جمہوریہ ايران كے كلچرل سينٹر كی كوششوں اور ايرانی سفارتخانے كے تعاون سے بانی انقلاب "امام خمينی ﴿رہ﴾" كی بتيسویں برسی كے موقع پر سفارتخانے میں خصوصی پروگرام كا اہتمام كيا گيا ہے ۔
اس پر رونق پروگرام كے مہمان خصوصی حضرت امام خمينی ﴿رہ﴾ كے پرانے دوست اور امام خمينی ﴿رہ﴾ ريليف كمیٹی میں قائد انقلاب ﴿دام عزہ﴾ كے خصوصی نمائندے ، امام خمينی ﴿رہ﴾ ريليف كمیٹی كے سرپرست اعلی اور ان كےہمراہ وفد كے علاوہ فيلاجيو میں آگ كے حادثے میں شہيد ہونے والے محمود پولادی كے والد اور خاندان كے ديگر افراد تھے ۔
1027248