پاكستان ؛ سيمينار كے دوران امام خمينی ﴿رہ﴾ كے افكار كی وضاحت

IQNA

پاكستان ؛ سيمينار كے دوران امام خمينی ﴿رہ﴾ كے افكار كی وضاحت

سياسی اور سماجی گروپ : پاكستان كے شہر "چنيوٹ" میں واقع امام بارگاہ "زينب ﴿ع﴾" میں ايك سيمينار كے دوران امام خمينی﴿رہ﴾ كے افكار پر روشنی ڈالی گئی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كے شعبہ " جنوب مغرقی ايشيا" كی رپورٹ كے مطابق ، ١۲ جون كو مقامی وقت كے مطابق ١۰ سے ١۲ بجے تك طلباء كو امام خمينی﴿رہ﴾ كی سيرت اور افكار سے آگاہ كرنے كے لیے چنيوٹ میں امامیہ سٹودنٹ آرگنائزيشن نے ايك سيمينار كا انعقاد كيا ہے ۔
اسی طرح اس سيمينار كے دوران ملك كے ممتاز عالم دين حجت الاسلام و المسلمين "سيد انيس عباس زيدی" نے امام خمينی ﴿رہ﴾ كی زندگی كے مختلف پہلؤوں كے بارے میں خطاب كياہے ۔
قابل ذكر ہے كہ ، امامیہ سٹوڈنٹ آرگنائزيشن پاكستان میں سرگرم طلباء تنظيموں میں سے ايك ہے جو ۲۲مئی ١۹۷۲ میں ڈاكٹر محمد علی نقوی كے توسط سے تاسيس كی گئی تھی ۔
1028740