روسی صوبے "پنزا" میں اسلامی معارف کے تعليمی كورس كا انعقاد

IQNA

روسی صوبے "پنزا" میں اسلامی معارف کے تعليمی كورس كا انعقاد

سياسی اور سماجی گروپ : روس كے صوبے "پنزا" می بچوں اور جوانوں كے لیے اسلامی معارف كے خصوصی تعليمی كورس كا آغاز كيا گيا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كے شعبہ " يورپ " كی رپورٹ كے مطابق ، مسلمانوں كے امور كی نگرانی كرنے والے ادارے نے اعلان كيا ہے كہ ۹ سے ١۳ سال كے مسلمان طلباء اور طالبات كے لیے اس خصوصی تعليمی كورس کا آغاز ۵ جون سے پنزا كی جامع مسجد میں کیا گیا ہے جو ١۳ جون تك جاری رہے گا ۔
شہر كی جامع مسجد كے خطيب "رفيق شعبان اف" نے خيال ظاہر كيا ہے كہ یہ كورس اسلامی اور قرآنی معارف كی تعليم اور اسلامی شعروں كے حفظ پر مشتمل ہے جو معاشر ے میں اسلامی ثقافت كی ترويج کے لیے بچوں اور جوانوں کے درمیان اسلامی معلومات كے بارے میں آگاہی کی سطح کو مزید بڑھانے کی غرض سے منعقد کیا جا رہا ہے ۔
1027975