داغستاں میں ائمہ مساجد كا اجلاس

IQNA

داغستاں میں ائمہ مساجد كا اجلاس

سياسی سماجی گروپ: داغستان كے علاقے كاكا ماھی kakamahi'''' كے شہر''ليوشين'' میں 12 جون كو مسلمانوں كے انتظامی ادارے كے تعاون سے علماء اور ائمہ مساجد كا قومی اجلاس منعقد ہوا۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ''ايكنا'' كی رپورٹ كے مطابق اس اجلاس میں داغستان كی 50 مساجد كے خطيبوں اور ائمہ جماعت نے شركت كی۔ اس اجلاس میں مساجد كی قرآنی سرگرميوں اور اسلامی تعلمات دينے كے طريقے اور گمراہ گروپوں خصوصاً وھابی تفكر كو روكنے كے لئے كوششوں جيسے موضوعات پر گفتگو ہوئی ۔ اس اجلاس میں مساجد كے تبليغی سلسلے میں اضافہ اور محروم افراد كی مدد كے بارے میں جائزہ لياگيا۔ مسلمانوں كے انتظامی ادارے كی تعلقات عامہ كمیٹی مے اعلان كيا ہے كہ علماء اور ائمہ مساجد كا دوسرا قومی اجلاس ۱۴ جولائی كو منعقد ہوگا ۔ 1029123