ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ''ايكنا'' كی رپورٹ كے مطابق یہ تقريب 7 جون كو ايرانی كلچرل سنڑ حيدرآباد میں منعقد ہوئی؛ جس میں بزرگ عالم دين علامہ حيدر علی جوادی، كلچرل سنڑ كے كونسلر سيد كريم پورمانی ، مختلف سياسی سماجی اور ثقافتی شخصيات نے شركت كی؛ اس كے علاوہ اہل تشيع اور اہل سنت سے تعلق ركھنے والی عوام كی بڑی تعداد نے امام خمينی كے ساتھ عقيدت كا اظہار كيا۔ ممتاز عالم دين اور جامشورو ريسرچ انسٹی ٹيوٹ كے چيئرمين علامہ حيدر علی جوادی نے اپنے خطاب میں كہا : امام خمينی كی شناخت سے پہلے نور نبوت اور نور امام علی كی شناخت لازمی ہے تاكہ اس شناخت كی روشنی میں ان كے پيروكاروں كی شناخت حاصل ہو سكے۔ كيونكہ امام خمينی نے ائمہ اطہار''ع'' كی تعلمات پر عمل كرتے ہوئے استكبار كے خلاف جہاد كيا اور امريكہ كو سب سے بڑا شيطان قرار ديا تھا۔ 1029070