ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كے شعبہ " افريقا" كی رپورٹ كے مطابق ، علاقے كے ڈپٹی ميئر "اريك اوپوكو" نے پريس كانفرنس كے دوران اس كانفرنس كی آرگنائزنگ كمیٹی كی قدردانی كرتے ہوئے خيال ظاہر كيا ہے كہ مسلمانوں كو مسيحی اكثريت پر مشتمل شہروں اور علاقوں میں اس قسم كی كانفرنسوں كا بڑھ چڑھ كر اہتمام كرنا چاہيئے ۔
انہوں نے كہا : مذكورہ كانفرنس اس سال ماہ رمضان میں متعدد مذہبی شخصيات ، اسلامی اداروں اور تنظيموں كے حكام اور شہريوں كی بڑی تعداد كی موجودگی میں چار دن كے لیے منعقد کی جائے گی ۔
1026522