قازق حكام کی جانب سے وہابی گروپوں كی سرگرميوں پر تنقيد

IQNA

قازق حكام کی جانب سے وہابی گروپوں كی سرگرميوں پر تنقيد

سياسی اور سماجی گروپ : صدارتی دفتر سے منسلك پاليسی ساز ادرے كے سربراہ "پولاد سلطان اف" نے ملك میں وہابی فرقے كی سرگرميوں پر پابندی لگانے كا مطالبہ كيا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كے شعبہ "مركزی ايشيا " كی رپورٹ كے مطابق ، پولاد سلطان اف نے وہابی فرقے كی سرگرميوں كی طرف اشارہ كرتے ہوئے سعودی حمايت يافتہ گمراہ فرقے كی ترويج و تبليغ پر پابندی لگانے كا مطالبہ كيا ہے ۔
اس سياسی ماہر نے قازقستان كے شہر الماتی میں "مركزی ايشيا میں مہم ترين سيكورٹی مسائل" كے عنوان سے منعقدہ كانفرنس كے ضمن میں صحافيوں سے باتیں كرتے ہوئے خيال ظاہر كيا ہے كہ تجزياتی رپورٹوں كے نتائج كی بنا پر قزاقستان اور چين كے درميان تعلقات خراب كرنے كے لیے ملك میں سعودی عرب سے وابستہ تشدد پسند عناصر كی جانب سے بعض دہشت گردانہ حملوں كا امكان پايا جاتا ہے ۔
1026577