ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق اسلامك كلچرل اور روابط آرگنائزيشن كے سربراہ باقر خرمشاد، سفير اور ايران كے اسلامك كلچرل سنٹر كے ڈائريكٹر نے روس كی مفتی فیڈريشن كونسل كے سربراہ شيخ راويل عين الدين سے ملاقات اور گفتگو كی۔
انہوں نے شيخ راويل عين الدين سے ملاقات پر خوشی كا اظہار كيا اور كہا ہم اسلام میں انتہا ہسندی اور بنياد پرستی كے مخالف ہیں اور اميد كرتے ہیں ايران اور روس كے تعلقات روز بروز مضبوط ہوں گے۔
اس ملاقات میں شيخ عين الدين نے بھی ايرانی وفد كی ملاقات پر خوشی كا اظہار كيا اور كہا یہ ملاقات ايران اور روس كے مسلمانوں كے درميان اتحاد و يكجتہی كی علامت ہے۔
انہوں نے روس میں كلچرل سنٹر اور سفير كی سرگرميوں كو سراہا اور كہا اسلامی جمہوریہ ايران كی سرگرمياں دونوں ملكوں كيلئے بہت مفيد رہی ہیں۔
واضح رہے كہ آخر میں خرمشاد نے شيخ عين الدين كو اسلامی جمہوریہ ايران آنے كی دعوت دی ہے۔
1030249