پاكستان كی نوجوان نسل علامہ اقبال كے افكار سے آشنائی حاصل كریں گے

IQNA

پاكستان كی نوجوان نسل علامہ اقبال كے افكار سے آشنائی حاصل كریں گے

سياسی و سماجی گروپ: پاكستان كے صوبہ پنجاب میں "ايوان اقبال" نامی ٹرسٹ نے نوجوان نسل كو علامہ اقبال كے افكار سے آشنائی حاصل كرنے كيلئے تعليمی كورس كا اقدام كيا ہے۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق یہ تعليمی كورس 13 سے 18 سال تك كے بچوں اور بچيوں كيلئے آج 15 جون سے 5 جولائی تك منعقد ہورہا ہے۔
اسی طرح اس كورس میں مذہبی ماہرين اور اساتذہ اسلامی مباحث اور علامہ اقبال كے افكار كے بارے میں مختلف موضوعات پر شركاء كو مطالب فراہم كریں گے۔
اس تعليمی كورس كے انعقاد كا مقصد نوجوان نسل كو تاريخ اسلام اور علامہ اقبال كے افكار سے آشنا كرانا ہے۔
1030220