روس میں اساتذہ كيلئے "اسلامی تعليمات سے آشنائی" وركشاپ كا انعقاد

IQNA

روس میں اساتذہ كيلئے "اسلامی تعليمات سے آشنائی" وركشاپ كا انعقاد

سياسی و سماجی گروپ: روسی فیڈريشن كے صوبہ نزنی گورڈ كے سركاری سكولز كے اساتذہ كيلئے اسلامی تعليمات اور اسلامی ثقافت سے آشنائی كيلئے وركشاپ منعقد ہوئی ہے۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كی رپورٹ كے مطابق روسی فیڈريشن مسلم مذہبی امور كے ادارے نے اعلان كيا كہ یہ وركشاپ 13 جون كو "نزنی گورڈ" شہر كی جامع مسجد میں منعقد ہوئی اور اس میں سركاری اسكولز كے اساتذہ نے شركت كی۔
رپورٹ كے مطابق یہ وركشاپ دو گھنٹوں پر مشتمل تھی اور اس میں اسلام كے بنيادی اصول، آداب ، ثقافت اور مسلمانوں كی رسوم كے بارے ممتاز سكالر "رينات اسلام اف" نے خطاب كيا اور ان موضوعات پر سير حاصل گفتگو كی۔
اس وركشاپ كے اختتام پر علوم اسلامی استاد نے اسلام اور مسلمانوں كے بارے میں حاضرين كے سوالوں كے جوابات دئیے۔
1030124