ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كے شعبہ " جنوب مغربی ايشيا" كی رپورٹ كے مطابق ، ١۳ جون كو منعقد ہونے والے اس سيمينار كے دوران دينی امور میں سرگرم تركی كی خواتين نے سيدہ زہرا﴿ع﴾ كی سيرت مباركہ اور اخلاقی فضائل كی پيروی پر زور ديا ہے ۔
واضح رہے كہ سيمينار كے دوران انجمن كے خواتين ونگ كی سربراہ "حاتون پولات" نے كہا : نئی نسل كی خواتين كو ہر چيز سے پہلے سيدہ فاطمہ زہرا﴿ع﴾ كی صورت میں پيغمبر اكرم ﴿ص﴾ كے سائے میں پرورش پانے والے نمونے كو اپنی زندگی كے لیے مشعل راہ قرار دينا چاہيئے ۔
1031125