ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كے شعبہ " يورپ " كی رپورٹ كے مطابق ، ٦۰ افراد كی گنجائش پر مشتمل اس سمر كيمپ كی افتتاحی تقريب مسلمانوں كے امور كی نگرانی كرنے والے ادارے كے سربراہ اور ملك كے مفتی "احمد حاجی عبداللہ اف" ، انجمن علمائےاسلامی كے اراكين اور ان کے علاوہ مختلف حکومتی ، تعليمی اور تربيتی اداروں كے نمائندوں كی موجودگی میں منعقد كی گئی ہے ۔
تقريب كے دوران مفتی اور مسلمانوں كے امور كی نگرانی كرنے والے ادارے كے سربراہ نے خيال ظاہر كيا ہے كہ اسلامی اور قرآنی معارف سمر كيمپ گرميوں كی چھٹيوں میں دو مہيونوں تك اپنی سرگرمياں جاری ركھے گا اور اس عرصے کے دوران دينی علوم كے علما اور اساتيد بچوں اور جوانوں كو اسلام كے مبانی ، قرآن ، اور دعاؤں كی صحيح قرٲت كی تعليم دیں گے ۔
1030594