داغستان میں اسلامی اور قرآنی معارف كے سمر كيمپ كا آغاز

IQNA

داغستان میں اسلامی اور قرآنی معارف كے سمر كيمپ كا آغاز

سياسی اور سماجی گروپ : ١۴ جون سے جمہوریہ داغستان كے شہر "تسوماڈين" میں بچوں اور نوجوانوں كے لیے اسلامی اور قرآنی معارف كے خصوصی سمر كيمپ کا آغاز کیا گیا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كے شعبہ " يورپ " كی رپورٹ كے مطابق ، ٦۰ افراد كی گنجائش پر مشتمل اس سمر كيمپ كی افتتاحی تقريب مسلمانوں كے امور كی نگرانی كرنے والے ادارے كے سربراہ اور ملك كے مفتی "احمد حاجی عبداللہ اف" ، انجمن علمائےاسلامی كے اراكين اور ان کے علاوہ مختلف حکومتی ، تعليمی اور تربيتی اداروں كے نمائندوں كی موجودگی میں منعقد كی گئی ہے ۔
تقريب كے دوران مفتی اور مسلمانوں كے امور كی نگرانی كرنے والے ادارے كے سربراہ نے خيال ظاہر كيا ہے كہ اسلامی اور قرآنی معارف سمر كيمپ گرميوں كی چھٹيوں میں دو مہيونوں تك اپنی سرگرمياں جاری ركھے گا اور اس عرصے کے دوران دينی علوم كے علما اور اساتيد بچوں اور جوانوں كو اسلام كے مبانی ، قرآن ، اور دعاؤں كی صحيح قرٲت كی تعليم دیں گے ۔
1030594