تركی ؛ كانفرنس كےدوران رسول اكرم ﴿ص﴾ كی سيرت كا جائزہ

IQNA

تركی ؛ كانفرنس كےدوران رسول اكرم ﴿ص﴾ كی سيرت كا جائزہ

سياسی اور سماجی گروپ : ١۳ جون كو تركی كی يونيورسٹی "باٹمان" میں ايك كانفرنس كے دوران رسول اكرم ﴿ص﴾ كی سيرت مباركہ کا جائزہ ليا گياہے ۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كے شعبہ " جنوب مغربی ايشيا " كی رپورٹ كے مطابق ، یہ كانفرنس طلباء كی پرجوش شركت اور اسلامی علوم كے محقق اور مصنف "محمد امين ييلديريم" كے خطاب كے ساتھ منعقد كی گئی ہے ۔
سالہا سال سے اسلام اور اسلامی علوم كے ميدان میں تحقيقات كرنے والے محمد امين ييلديريم نے زندگی کے تمام امور میں پيغمبر اسلام ﴿ص﴾ كےفرامين كو مشعل راہ قرار دينے پر زور ديا ہے ۔
انہوں نے صدر اسلام اور اس زمانے میں لوگوں کے زندگی گزارنے کے طریقہ کار كی جانب اشارہ كرتے ہوئے آج كے حالات كا اس زمانے كےساتھ مقايسہ كيا ہے ۔
قابل ذکر ہے کہ مذکورہ کانفرنس اسلامی موضوعات اور مباحث سے متعلق سوال و جواب کے سلسے کے ساتھ جارہی ہے جبکہ کانفرنس کے اختتام پر یونیورسٹی کے حکام نے محمد امین کی قدردانی کی ہے
1031123